حیدرآباد۔ 9ستمبر(اعتماد نیوز)دہلی میں تشکیل حکومت پر سپریم کورٹ نے آج
مرکزی حکومت کو 10اکتوبر تک کی مہلت دی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر
اروند کیجروال کی جانب سے مرکزی حکومت پر دہلی میں تشکیل حکومت کے سلسلہ
میں
ٹا مٹول کا الزام لگایا گیا۔ اس درخواست پر آج سپریم کورٹ میں سماعت کے
بعد سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ سنایا۔ اسکے علاوہ سپریم کورٹ نے لفٹننٹ گورنر
نجیب جنگ کی جانب سے تشکیل حکومت کے سلسلہ میں اقدامات کو واضح کرنے کی
بھی ہدایت دی گئی۔